31 جولائی 2014 - 13:48
امت اسلامی کا باہمی انتشار، اسرائیل کے حوصلے کا سبب : معروف صحافی

غزہ پر جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ذمہ دار اسلامی و عرب ممالک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تھران سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں مقیم معروف صحافی اور تجزیہ نگار ایم سرور نے کہا ہے کہ اسلامی و عرب ملکوں کے باہمی انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو یہ جرات ہوئی کہ وہ غزہ پر اتنے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائے۔ ایم سرور نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے عوام کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور کوئی ان کی عملی مدد کے لئے تیار نہیں  ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کے ظالمانہ محاصرہ نےفلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو مزید بڑھا دیا ہے اور افسوس کا مقام  ہے کہ مصر بھی اس ظالمانہ محاصرے میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے۔ لندن میں مقیم پاکستان کے معروف صحافی اور عالمی امور کے تجزیہ نگار ایم سرور نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے آزاد منشن عوام، فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں، لیکن مغربی حکومتیں غزہ کے انسانیت سوز المیہ پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ایم سرور نے کہا کہ اسلامی امہ کا اتحاد ہی اسرائیل کے ظلم کو روک سکتا ہے اور مسلمانوں کو متحد ہوکر میدان میں آنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲